کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق

موچکو کے علاقے میں اسپارکو روڈ سے ایک گولیوں سے چھلنی لاش ملی جس کی شناخت 23 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک July 27, 2013
موچکو کے علاقے میں اسپارکو روڈ سے ایک گولیوں سے چھلنی لاش ملی جس کی شناخت 23 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پر تشدد واقعات کے نتیجے میں مزید 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق لانڈھی کے جمالی گوٹھ میں نامعلوم افراد نوید نامی نوجوان کو قتل کرکے فرار ہوگئے ، موچکو کے قریب سپارکو روڈ سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش ملی جس کی شناخت 23 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے، مقتول اسی علاقے کا رہائشی اور محنت کش تھا ، پی آئی بی کالونی بلوچ پاڑہ میں فائرنگ سے طاہر حسین نامی شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ گارڈن کے علاقے سے بھی ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب پولیس نے کلفٹن کے علاقوں نیلم کالونی اور شاہ رسول کالونی میں چھاپے مار کر 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں