عید کا چاند 8 اگست کو نظرآنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات

چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔


ویب ڈیسک July 27, 2013
چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ فوٹو رائٹرز

لاہور: محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق عید کاچاند 8 اگست کو نظرآنے کا امکان ہے جبکہ عیدالفطر 9 اگست جمعة المبارک کو ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 رمضان 8 اگست کوعید کاچاند نظرآنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں 8 اگست کی شام کو جزوی طورپر مطلع ابرآلود ہوگا،ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتےہوئے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہناہے یکم شوال کا اعلان کرنے کے لئے چاند کی عمر32 گھنٹے ہونی چاہئے لیکن اس بار نظرآنے والے چاند کی عمر 40 گھنٹے ہوگی اوریہ چاند ملک کے مختلف حصوں میں زیادہ دیرتک دیکھا جاسکے گا، تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |