لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا سپاہی شہید

بھارتی فوج نے راولاکوٹ کے سب سیکٹر نیزہ پیر میں کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی ،آئی ایس پی آر

شہید سپاہی عاصم راولپنڈی کے گاؤں چاوریاں کا رہائشی تھا، آئی ایس پی آر. فوٹو رائٹرز

لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔


آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے راولاکوٹ کے سب سیکٹر نیزہ پیر میں کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی عاصم اقبال شہید جب کہ نائیک محمد خان شدید زخمی ہو گیا، پاک فوج نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر فلیگ میٹنگ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی معمول بنتی جارہی ہے، گزشتہ ماہ بھی نارووال کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load Next Story