کلبھوشن کیس عالمی عدالت 18 سے21 فروری تک سماعت کرے گی

18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان کے وکلا دلائل دیں گے، اعلامیہ عالمی عدالت


Numainda Express February 13, 2019
18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان کے وکلا دلائل دیں گے، اعلامیہ عالمی عدالت۔ فوٹو: فائل

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت 18 سے 21فروری تک ہوگی۔

عالمی عدالت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان کے وکلا دلائل دیں گے، دوسرے مرحلے میں 20 فروری کو بھارت اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا جوابی دلائل دیں گے۔

بھارتی وکیل کو18 فروری کی صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک وقت دیا گیا ہے جبکہ 19 فروری کو انہی اوقات میں پاکستانی وکلاء پیس پیلس میں عالمی عدالت کے ججز کے سامنے اپنے دلائل پیش کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں