پٹواریوں نے سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ منشیوں کو دے دیا

’’دھندے‘‘ کیلیے فرنٹ مین بنا لیا، پرائیویٹ منشی ریکارڈ میں ردوبدل کیلیے لینڈ مافیا سے ڈیل کرتے

’’دھندے‘‘ کیلیے فرنٹ مین بنا لیا، پرائیویٹ منشی ریکارڈ میں ردوبدل کیلیے لینڈ مافیا سے ڈیل کرتے۔ فوٹو: فائل

پٹواریوں نے سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ منشیوں کو دے کر اپنے ''دھندے'' کے لیے انھیں فرنٹ مین بنا لیا۔

سپریم کورٹ نے شہری آبادیوں میں پٹواری کلچر ختم کردیا لیکن پٹواریوں نے سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ منشیوں کو دے کر اپنے ''دھندے'' کے لیے انھیں فرنٹ مین بنا لیا، پرائیویٹ منشی ریکارڈ میں ردوبدل کیلئے لینڈ مافیا سے ڈیل کرتے ہیں، پٹواری اینٹی کرپشن سے بچنے کیلئے سامنے نہیں آتے،تینوں کے گٹھ جوڑ نے شہریوں کو قیمتی جائیدادوں سے محروم کرنا شروع کردیا۔


بتایا جاتا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے پٹوارخانوں میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد فرد جاری نہ ہونے اورانتقال کے اندراج نہ ہونے کے باعث پٹواری مافیا کی لوٹ مار ختم ہوئی تو اس نے پرائیویٹ منشیوں کو اپنا فرنٹ مین بنا لیا۔

پٹوار خانوں میں سرکاری ریکارڈ ان منشیوں کی تحویل میں دیکر ان کے ذریعے لینڈ مافیا سے ریکارڈ میں ردوبدل کی ڈیلیں شروع کردی ہیں اور بھاری رقوم کے عوض ریکارڈ میں ردوبدل اورتبدیلیاں کررہے ہیں جس پر انکوائریاں چل رہی ہیں۔
Load Next Story