امیتابھ بچن ہندی سینما کے عظیم اور مقبول ترین اداکار قراربرطانوی سروے

دلیپ کمار دوسرے،شاہ رخ خان تیسرے، مادھوری چوتھے،راج کپور پانچویں، نرگس چھٹے اور دیو آنند ساتویں نمبر پر ہیں۔


ویب ڈیسک July 27, 2013
بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن ہندی سینما کے عظیم ترین اداکار ہیں اور گزشتہ 3 نسلوں کی دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں، سروے برطانیوی اخبار فوٹو:فائل

برطانوی سروے میں امیتابھ بچن کو ہندی سینما کا عظیم اور مقبول ترین اداکار قرار دے دیا گیا ہے جبکہ دلیپ کمار دوسرے اور شاہ رخ خان تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

برطانیہ سے جاری ہونے والے ہفت روزہ اخبار نے سوشل میڈیا، باکس آفس میں ان کی فلموں کی کامیابی کا تناسب، سلور اسکرین پر ان کا انداز اور ناقدین کی آرا کے باہمی اشتراک سے بہترین اور عظیم اداکاروں کی فہرست تیار کی۔ سروے کے مطابق بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن ہندی سینما کے عظیم ترین اداکار ہیں اور گزشتہ 3 نسلوں کی دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں، ہندی فلم نگری میں شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار دلیپ کمار دوسری اور کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان تیسرے نمبر پر ہیں،

ہندی فلم نگری کے آل ٹائم ہٹ اداکاروں میں چوتھا نمبر معروف اداکارہ اور ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ کا ہے، دھک دھک گرل کہتی ہیں کہ ہندی فلم نگری کے عظیم اداکاروں میں اپنا نام پاکر وہ فخر محسوس کررہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان پر ذمہ ادریاں بھی بڑھ گئی ہیں کہ انہیں جو عزت دی گئی ہے وہ اس پر پورا اتریں۔

بالی وڈ کے عظیم فلمی ستاروں میں راج کپور کا پانچواں، سنجے دت کی والدہ نرگس کا چھٹا جبکہ دیو آنند ساتویں، وحیدہ رحمان آٹھویں،راجیش کھنہ نویں اورسری دیوی دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔