پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کے تڑپنے کی وڈیومنظرعام پرآگئی

اہلکارزخمی کواسپتال لے جانے کے بجائے وڈیوبناتے رہے،ڈی آئی جی غربی نے نوٹس لے لیا

انکوائری رپورٹ طلب،عادل جیل میں ہے،سزایافتہ عادی جرائم پیشہ ہے،ترجمان غربی پولیس۔ فوٹو: فائل

ضلع غربی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے وڈیو بناتے رہے اور زخمی ملزم زمین پر تڑپتا رہا۔

گزشتہ دنوں مومن آباد تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، وڈیو میں زخمی ملزم کو زمین پر پڑپتا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ قریب کھڑے پولیس اہلکار زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے ویڈیو بتاتے رہے اور زخمی ملزم زمین پر تڑپتا رہا۔


وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار مقابلے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتارہا ہے کہ زخمی ملزم اور اس کے ساتھی نے پولیس اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار بال بال بچ گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ٹانگ پرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار زخمی ملزم کو تھانے منتقل کرنے کیلیے ایمبولینس طلب کررہے ہیں۔

ضلع غربی پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 29 جنوری کو دوپہر 3 بجکر20 منٹ پرمومن آباد تھانے کی حدود میں 2 ملزمان ماربل ایریا قصبہ کالونی ساؤتھ اسپتال کے علاقے میں موٹر سائیکل پر ڈکیتی کی نیت سے گھوم رہے تھے گشت پر مامر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پرانھوں نے پولیسں کے جوانوں پر فائرنگ کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کی اورایک ملزم 35 سالہ عادل ولد زین العابدین زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔
Load Next Story