پاکستان کی بھارتی فوج کی فائرنگ سے فوجی اہلکار کی ہلاکت کی مذمت

بھارتی حکومت فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرائے اور یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک July 27, 2013
بھارتی حکومت فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرائے اور یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے، دفتر خارجہ فوٹو فائل

ISLAMABAD: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے فوجی اہلکار کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی راولاکوٹ میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید اور ایک زخمی ہوا، بھارتی حکومت فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرائے اور یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت ہوا جب دونوں ممالک تعلقات کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح بھارتی فوج کی راولاکوٹ کے سب سیکٹر نیز پیر میں کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں