
سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر ہڑتال کردی ہے جس کے باعث کراچی کےجناح، سول، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی، لیاری اور جنرل اسپتالوں کی او پی ڈیز اور او ٹیز بند پڑی ہیں، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث علاج کے لیے آنے والے مریض پریشان ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی سمیت سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر کی جائیں، کرپشن ختم کی جائے اور الاؤنسز بھی بڑھائے جائیں۔ دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت دلاسے دینے کے بجائے نوٹیفکیشن جاری کرے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔