وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کی مالی سال 2017-18 کی رپورٹ پیش کی جائے گی


ویب ڈیسک February 13, 2019
توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق سمیت وفاقی کابینہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔ وفاقی کابینہ 4 فروری کو ہونے والے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق سمیت وفاقی کابینہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی۔

کابینہ انسانی حقوق ڈویژن کو 13 ملین روپے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے گی اور گوادر پورٹ اتھارٹی اور ای او بی آئی کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ کابینہ اجلاس میں زیرغورآئے گا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ انسداد منشیات پالیسی 2018 پربھی غورکرے گی، انفراسٹرکچر، مالیاتی شمولیت کے منصوبوں میں پیپرا رولز2004 کی چھوٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جب کہ پمز آرڈیننس 2019 کے مسودے کی اصولی منظوری دی جائے گی۔

میری ٹائم فشریز ڈپارٹمنٹ کی وزارت بحری امور سے قومی غذائی تحفظ منتقلی کے معاملے سمیت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کی مالی سال 2017-18 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں