سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد جڑواں شہروں کیلیے سیکیورٹی پلان تیار

اسلام آباد کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کردی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک February 13, 2019
جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں کے لیے مثالی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد میں 1000 سے زائد سیکیورٹی چیک پوائنٹس ترتیب دیئے جائیں گے، اسلام آباد کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کردی جائے گی اور 16 اور 17 فروری کو جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی اہم شاہراؤں پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2 روز کے لئے بند رہے گا، شاہراہ دستورریڈیو پاکستان سے سیرینا ہوٹل، سہروردی روڈ تک بند رہے گی اور مری روڈ فیض آباد انٹر چینج سے سیرینا چوک تک بند رہے گی، ایکسپریس ہائی وے کورال چوک سے فیصل ایونیو 15 یوٹرن تک محدود اوقات میں بند کی جائے گی جب کہ پشاور، کہوٹہ، مری سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارجڑواں شہروں کی اہم شاہراؤں پر تعینات کئے جائیں گے، اسلام آباد میں ڈرون یا اس جیسے کھولنے نما ہیلی کاپٹروں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے گی، اسلام آباد ریڈزون میں گاڑیوں کا داخلہ 2 روزبند رہے گا اور جڑواں شہروں کی میٹروبس سروس راولپنڈی تک محدود رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں