لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر گڑھا پڑنے کے باعث پرواز حادثے سے بچ گئی

گڑھا پڑنے کے بعد مرکزی رن وے کو مرمت کے لیے بند کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 13, 2019
مرکزی رن وے کو مرمت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

علامہ اقبال ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑگیا جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے آنے والی پرواز حادثے سے بچ گئی۔

لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑگیا جس کے باعث اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی، پی آئی اے کے پائیلٹ نے سول ایویشن کو شکایت کی جس کے بعد رن وے کو مرمت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

علامہ اقبال ایئرپورٹ کا رن وے بند ہونے کی وجہ سے دبئی، کراچی اور دیگر شہروں سے آنے والی پروازوں کی روانگی اور آمد میں تاخیر ہورہی ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عملہ اسٹیشن مینیجر کی نگرانی میں مسافروں کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور مسافروں کو اسنیکس اور مشروبات فراہم کیے جارہے ہیں، سول ایوی ایشن کی جانب سے جیسے ہی رن وے کھولنے کے احکامات ملیں گے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |