ترقیاتی بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی وزارت خزانہ

میٹروبس اسلام آباد کا منصوبہ ختم کیا نہ بلٹ ٹرین کا،غیر ترقیاتی اخراجات 30 فیصدکم کردیے


Khususi Reporter July 28, 2013
حکومت کی آمدنی بڑھانے کیلیے ٹیکس وصولیوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے، ترجمان فوٹو: اے ایف پی/فائل

وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ رواں مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی) میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی گئی ہے۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی میٹرو بس اسلام آباد کا منصوبہ ختم کیا گیا ہے اور نہ بلٹ ٹرین کا منصوبہ ختم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالیاتی خسارے کو کنٹرول کرنے کیلیے رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں 30 فیصد کمی کی ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈ کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں کے خفیہ فنڈز بھی ختم کر دیے گئے ہیں اور صرف 2 قومی سیکیورٹی ایجنسیوں کے خفیہ فنڈز رہیں گے۔



ترجمان نے کہا کہ حکومت کی آمدنی بڑھانے کیلیے ٹیکس وصولیوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے جس کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے گا اور مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں سے مطلوبہ صلاحیت کے مطابق ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں