معیاری اسکرپٹ ہوگا فنکار بھی جاندار کام کریں گے صائمہ نور

فلم کیلیے ہاتھی گھوڑے نہیں دوڑانے پڑتے ،آئیڈیاز کی اصل گیم ہے ،اداکارہ


Showbiz Reporter July 28, 2013
فلم کیلیے ہاتھی گھوڑے نہیں دوڑانے پڑتے ،آئیڈیاز کی اصل گیم ہے ،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ صائمہ نورنے کہاہے کہ فلم کے لیے ہاتھی گھوڑے نہیں دوڑانے پڑتے۔ آئیڈیاز کی صل گیم ہے۔

جتنا معیاری سکرپٹ ہوگا، فنکار اتنی جان لگاکرکام کریگا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انکاکہنا تھا کہ جب فلم اپنے جوبن پرتھی تب بھی لوگوں کویہ شکایات تھیں کہ فلمیں نہیں بن رہیں،اب نہیں بن رہیں تویہ شکایت ہے کہ کام نہیں ہورہا،عوام ہمیں یہ بتادیں کہ وہ چاہتے کیاہیں اورلوگ کس طرح کی فلمیں دیکھنے کے خواہاں ہیں ۔



صائمہ کاکہنا تھا کہ مجھے اگرکسی اچھی فلم کے لیے آفر کی گئی تومیں کام ضرور کرونگی۔ فلم انڈسٹری کے لیے میری تمام ترخدمات حاضر ہیں انھوں نے مزیدکہاکہ 80کی دہائی میں بننے والی فلمیں واقعی بہت کمال تھیں مگرآج بھی فنکاربہت اچھاکام کررہے ہیں اورہمارے ہاں نئے فنکار معیاری کام جانتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں