حکومت عوام پر پٹرول بم گرارہی ہےعمران اسماعیل
غریب عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ کرکے ان پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے,عمران اسماعیل
تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دو مرتبہ اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے ثابت کردیا کہ وہ پیسے کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں،مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پسی غریب عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ کرکے ان پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔
مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ حکمراں بم دھماکے، ٹارگٹ کلنگ ، بجلی و پانی کے ستائے لوگوں پر پٹرول بم گرا کے دشمنی پر اُتر آئے ہیں، ملک انارکی کا شکار ہے، فرقہ پرستی اور دہشت گردی نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کردیں اس صورتحال میں قوم مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتی جبکہ عالمی منڈی میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود اوگرا کی جانب سے قیمتیں بڑھانا سمجھ سے بالاتر ہے، انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے غریب کی زندگی بد سے بدتر اور کرپٹ مافیا کی امیر سے امیر تر کردی، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں نہ کہ زبانی دعوے ، اگر مہنگائی اسی رفتار سے جاری رہی تو لوگ فاقوں پر مجبور ہوجائینگے ۔