بانیان پاکستان کی اولادوں کا قتل بند کرایا جائےثروت اعجاز

پاکستان سنی تحریک تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، محمد ثروت اعجاز قادری


Staff Reporter August 24, 2012
پاکستان سنی تحریک تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، محمد ثروت اعجاز قادری۔ فوٹو فائل

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی دل ہے اور اس کی دھڑکن کو دہشتگردی، لاقانونیت کے ذریعے بند کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے، بانیان پاکستان کی اولادوں کا قتل عام بند کرایا جائے۔

پاکستان سنی تحریک تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، پرامن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان علما اہلسنت کی جدوجہد سے معروض وجود میں آیا ہے اور آج ملک کو بچانے کیلیے انہی کی اولادیں جانوں کے نذرانے دے رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں