جامعہ اردووی سی کی تقرری کا معاملہ پیچیدہ صورت اختیارکرگیا
چیئرمین ایچ ای سی نے اساتذہ کو نمائندے کو اجلاس میں بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے
وفاقی اردویونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ پیچیدہ صورت اختیار کرگیا ہے،اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین اور یونیورسٹی کی ''تلاش کمیٹی''کے سربراہ ڈاکٹرجاوید لغاری نے وائس چانسلرکی تقرری کے سلسلے میںکل ہفتہ کوہونیوالے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے جبکہ یہ اجلاس ڈاکٹر جاوید لغاری کی سفارش اور ان کی جانب سے امیدواروں کے ناموں پر اعتراض کے بعد ہی بلایاگیا ہے۔
مزید براںاجلاس کے شیڈول میں تبدیلی بھی ان ہی کی مصروفیات کے سبب کی گئی تھی ، ڈاکٹرجاوید لغاری کی جانب سے اجلاس میں شرکت سے معذرت کیے جانے کے بعد سینیٹ کے اجلاس کا انعقاد بظاہر بے مصرف ہوگیا ہے ،ادھرڈاکٹرجاوید لغاری کی جانب سے اجلاس میں شرکت سے معذرت کے بعد سینیٹ میں اساتذہ کے نمائندوں نے ان ہی کی سفارش پر بلائے گئے اس اجلاس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔