عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلیےکوشاں ہیںبریگیڈیئرعامرقریشی

علاقے میں اہم پبلک مقامات پر 260کیمرے نصب کیے جائیں گے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے


Staff Reporter August 24, 2012
علاقے میں اہم پبلک مقامات پر 260کیمرے نصب کیے جائیں گے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے۔ فوٹو فائل

ایڈمنسٹریٹر ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی بریگیڈیئر عامر قریشی نے ایک اعلامیے کے ذریعے ڈیفنس کے رہائشیوں کو ڈی ایچ اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور ان اقدامات سے آگاہ کیا ہے جو اتھارٹی رہائشیوں کو بہتر رہائشی سہولیات اور فعال ماحول زندگی فراہمی کیلیے کررہی ہے، انھوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کیلیے ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) مشترکہ طور پر کوشاں ہیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے اور سی بی سی دو علیحدہ و خود مختار ادارے ہیں، ڈی ایچ اے علاقے میں انفرااسٹرکچرل ڈیولپمنٹ اور ماسٹر پلاننگ کرتا ہے جبکہ سی بی سی علاقے میں پانی کی فراہمی، سیوریج، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی مرمت، مارکیٹس، پارک، ٹریفک سگنلز اور دیگر انفرااسٹرکچر کی مرمت ودیکھ بھال کی ذمے دار ہے، فیز8میں ڈیولپمنٹ کا کام جاری ہے، فیز7 ایکسٹینشن کی ماسٹر پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے اور ترقیاتی کام جلد شروع ہوجائیںگے، عرصے سے خراب کوجن پلانٹ کو آپریشنل کرنے کیلیے متعلقہ اداروں اور مالیاتی ایجنسیوں سے مسلسل مذاکرات جاری ہیں، جلد مثبت نتائج سامنے آئینگے۔

ڈی ایچ اے سٹی میں پلاٹ نمبر کی قرعہ اندازی سال کے آخر میں ہوگی، علاوہ ازیں ڈی ایچ اے میں نئے سیکیورٹی منصوبے کا اجرا کیا گیا اور جلد ہی ڈی ایچ اے میں اہم پبلک مقامات بشمول مارکیٹس میں 260کیمرے نصب کردیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں