ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

بارش سے متاثرہ میچ میں نیدرلینڈز 20 رنز سے ناکام، نین عابدی نے 38 کی اننگز کھیلی


Sports Desk July 28, 2013
پاکستانی وکٹ کیپر بتول فاطمہ ڈچ کپتان ڈینسی ہنیما کو رن آؤٹ کرنے کیلیے کوشاں۔ فوٹو: آئن جیکب فوٹوگرافی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر میں پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، بارش سے متاثرہ میچ میں نیدرلینڈز کو20 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مسلسل 3 میچز جیتنے والی گرین شرٹس کا پیر کو پہلے سیمی فائنل میں میزبانآئرلینڈ سے مقابلہ ہوگا، فائنل تک رسائی کا دوسرا معرکہ ڈچ ٹیم اور سری لنکا کے درمیان ہونا ہے، شیلڈ سیمی فائنلز میں جاپان و زمبابوے جبکہ کینیڈا و تھائی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے سبب 9 اوور فی اننگز تک محدود میچ میں نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان نے 4 وکٹ پر 72 رنز بنائے، پلیئر آف دی میچ قرار پانے والی نین عابدی نے 27 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے۔



انھوں نے بسمہٰ معروف (25) ان کیساتھ تیسری وکٹ کیلیے 60 رنز کی شراکت بنائی، جواب میں پاکستانی بولرز نے حریف کو مطلوبہ رن ریٹ تک نہیں پہنچنے دیا، اوپنر ہیلمین ریمبالڈو 15 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورربنیں، ٹیم مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹ پر 52 رنز بناسکی،دیگر میچز میں زمبابوے نے تھائی لینڈ کو29 رنزسے ہرایا، آف اسپنرکرسٹیبل نے 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،گروپ 'بی' میں سری لنکانے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے مات دی، کینیڈا نے جاپان کیخلاف 5 وکٹ سے فتح پائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں