پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے

پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آجائے گا

پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آجائے گا. فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے حکومت کی جانب سے عوام کو عید گفٹ کے طور پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام دشمن قدم قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میںحالیہ اضافے کو نہ صرف واپس لیا جائے بلکہ خاطرخواہ کمی کی جائے۔


اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اور اتحادیوں نے اقتدار کے اول روز سے ہی عوام کے مسائل اور مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے'ملک میں شدید غربت اور بے روزگاری کے باوجود بجلی'گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز بے جا اضافہ اس حکومت کا شعار رہا ہے،حکمراں اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا سارا بوجھ مہنگائی کے ذریعے عوام پر منتقل کر رہے ہیں'اگر مقتدر طبقہ اپنی عیاشیوں کو کنٹرول کرے تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔

انھوں نے کہاکہ عجب صورتحا ل ہے کہ جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میںفی بیرل چند ڈالرز کااضافہ ہوتا ہے تو ہمارے ہاں فی لیٹر کے حساب سے کئی روپے کااضافہ کر دیا جاتا ہے مگر جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں خاطر خوا ہ حد تک کمی واقع ہوتی ہے تو ہمارے حکمراں قیمتیں کم کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے، انھوں نے کہاکہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ وہ اتحادی جماعتیں جو عوامی جماعت ہونے کا دم بھرتے نہیں تھکتیں اور عوامی مسائل پر میڈیا پر بیٹھ کربلند و بانگ دعوے کرتی ہیں۔
Load Next Story