آزاد فلسطینی ریاست کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں شاہ سلمان

شاہ سلمان اور سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کی مسلسل حمایت کو سراہتا ہوں، فلسطینی صدر محمود عباس


APP February 14, 2019
شاہ سلمان اور سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کی مسلسل حمایت کو سراہتا ہوں، فلسطینی صدر محمود عباس۔ فوٹو : فائل

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی عرب یروشلم دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے شاہ سلمان اور سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔