منافع بخش منصوبوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دیں گے وزیر اعظم

کاروبار آسان بنانے پر توجہ مرکوز، نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی، سی اوگرکن گروپ پاسکل گرکن سے گفتگو


News Agencies February 14, 2019
وزیر اعظم آفس شکایات سیل نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی، عمران کا ٹویٹ، سربراہ پاک فضائیہ کی ملاقات۔ فوٹو : فائل

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں منافع بخش کاروباری منصوبوں کے آغازکے لیے سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کیلیے پرعزم ہے اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے پر توجہ مرکوزکئے ہوئے ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق عمران خان نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کرنے والے ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین اورگرکن گروپ کے سی او پاسکل گرکن سے گفتگو کی اور چیئرمین ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص سیاحت کے میدان میں مواقع کو اجاگرکیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلیے نہایت پرکشش اور وسیع مواقع موجود ہیں جن سے ابھی تک استفادہ نہیںکیا گیا۔ انھوںنے کہا کہ حکومت کاروبار میں آسانی پیداکرنے پر توجہ دے رہی ہے، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کیلیے نئی اورآسان ویزا پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے، جس کا مقصد کاروباراور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

پاسکل گرکن نے وزیراعظم کو ینگ پریذیڈینٹ آرگنائزیشن کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے وسیع نیٹ ورک کے بارے میں آگاہ کیا جو معیشت کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانور خان نے بھی ملاقات کی۔ جس میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔