کابینہ اجلاس آج پیپرا رولز میں چھوٹ دیے جانے کا امکان

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی


رضوان غلزئی February 14, 2019
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جب کہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈا زیر غورآئے گا۔

ایکسپریس کو موصول ایجنڈے کی کاپی کے مطابق وفاقی کابینہ4فروری کو ای سی سی اجلاس کے فیصلوں اور6فروری کو کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدرکی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی جبکہ آزادکشمیرحکومت کو پانی کے استعمال کی ادائیگیوں پر بننے والی کمیٹی کی سفارشات بھی وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ انسداد منشیات پالیسی2018 پر بھی غور کرے گی جبکہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ انفرااسٹرکچر، مالیاتی شمولیت کے منصوبوں میں پیپرا رولز 2004 میں چھوٹ کی منظوری بھی وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ کابینہ پمزآرڈیننس2019 کے مسودے کی اصولی منظوری دے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔