مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی بحیرہ عرب میں غرق

دنیا کے 45ممالک کی بحریہ پاکستان میں اکٹھی ہے مگر اس میں بھارت شامل نہیں۔


احمد منصور February 14, 2019
دنیا کے 45ممالک کی بحریہ پاکستان میں اکٹھی ہے مگر اس میں بھارت شامل نہیں۔ فوٹو: فائل

آپریشنل مقاصد کے کامیاب حصول کے ساتھ ساتھ بحری مشق امن 19 نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی بھی بحیرہ عرب میں غرق کر دی ہے۔

امریکا، روس، چین، برطانیہ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، برازیل جیسی دنیا کی بڑی بحری طاقتوں سمیت 45 ممالک کی بحری فورسز کی بھرپور شرکت کے ساتھ ''امن 19'' کا کامیاب اختتام دراصل پاکستان کا دنیا کے ساتھ '' امن کے لیے ایک '' کے سفر کا نیا آغاز ہے۔

امن 19 نے 8فروری کے آغاز کے دن سے ہی نہ صرف دنیا بھر بلکہ مشرقی ہمسائے میں بھی زبردست توجہ حاصل کیے رکھی، بھارت میں قومی میڈیا ہو یا سوشل میڈیا ، امن 19 کو لے کر مشقوں کے پانچ دنوں کے تمام مراحل اور سرگرمیاں مسلسل زیر بحث رہی ہیں جس میں اس بات کا ذکر نمایاں رہا کہ دنیا کے 45ممالک کی بحریہ پاکستان میں اکٹھی ہے مگر اس میں بھارت شامل نہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ناقدین نے سوشل میڈیا پر اس صورتحال کو مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا، زی نیوز انڈیا سے لے کر بھارت کے صف اول کے ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیاں پاکستان کی بحری مشق امن 19 میں 45ممالک کی شرکت اور بھارت کو تنہا کرنے کا اشارہ دیتی رہیں۔

دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ، یو ایس نیوی ٹائمز سمیت یورپ، روس، چین، ملائشیا، عرب ممالک غرض دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے امن 19مشق کے Together for Peach کے نظریے کو بہت اہمیت دی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔