سندھ حکومت 200 سرکاری گاڑیاں 23 فروری کو نیلام کرے گی

ناقابل استعمال اور فنی خرابی سے دوچار ایک بس ،37 ناکارہ گاڑیاں، لینڈ کروزراور ڈبل کیبن شامل


وکیل راؤ February 14, 2019
مذکورہ گاڑیاں گورنرہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس اورصوبائی وزرا و سرکاری افسران استعمال کرتے رہے۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے ناقابل استعمال اور فنی خرابی سے دوچار200 سرکاری گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت نے کفایت شعاری مہم سے متعلق اہم اقدام کرتے ہوئے قومی خزانے پر بوجھ بننے والی ناقابل استعمال اور فنی خرابی سے دوچار200 سرکاری گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیلام کی جانیوالی گاڑیاں گورنرہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس اور صوبائی وزرا و سرکاری افسران کے زیراستعمال رہیں، نیلام کی جانے والی سندھ حکومت کی گاڑیوں میں ایک بس ،37 ناکارہ گاڑیاں،لینڈ کروزراور ڈبل کیبن شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں سابق وزرائے اعلیٰ وگورنر کے زیراستعمال گاڑیوں سمیت دیگر 72گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔

سندھ حکومت نے بالاخر کئی سال سے ناقابل استعمال، ناقابل مرمت اور مکمل طور پر ناکارہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی زیرنگرانی سندھ حکومت کی 200گاڑیوں کا نیلام 23فروری کو کراچی میں ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں