BISP کے 5ارب مستحقین کو نہ مل سکے PAC ذیلی کمیٹی میں انکشاف
5ارب روپے ان لوگوں کے اکاؤنٹ میں ڈالے گئے جو پیسے لینے ہی نہیں آئے،اعجاز شاہ
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 5ارب روپے مستحقین کو نہ مل سکے جب کہ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف رقم واپس سرکاری خزانے میں جمع کرادی گئی۔
پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 5ارب روپے ان لوگوں کے اکاؤنٹ میں ڈالے گئے جو پیسے لینے ہی نہیں آئے ،اس کا مطلب ہے سسٹم کام ہی نہیں کر رہا، یہ کمیونیکیشن کی ناکامی ہے۔
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 2015-16 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 74 ہزار لوگوں کی طرف سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وصول نہ کیئے جانے والے 2245 ملین روپے 2سال سے پڑے ہوئے تھے جو کہ سرکار کے خزانے میں نہیں ڈالے گئے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حکام نے کہا کہ اب تک 5ارب روپے واپس سرکار کے خزانے میں چلے گئے ہیں ، رکن کمیٹی اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ 5ارب ان لوگوں کے اکاؤنٹ میں ڈالے گئے جو پیسے لینے ہی نہیں آئے۔