آئی پی ایل فکسنگ دہلی پولیس نے انڈر ورلڈ کو ذمہ دار قرار دے دیا

’’ڈان‘‘خود بھاؤ طے کرتا ہے، سری نواسن کے داماد کو کلیئر قرار دینے کی اطلاعات


Sports Desk July 28, 2013
’’ڈان‘‘خود بھاؤ طے کرتا ہے، سری نواسن کے داماد کو کلیئر قرار دینے کی اطلاعات۔ فوٹو: فائل

دہلی پولیس نے آئی پی ایل فکسنگ کا ذمہ دار انڈر ورلڈ کو ٹھہرا دیا، چارج شیٹ میں دعویٰ کیاگیاکہ لیگ میں جوئے کے بھاؤ ''ڈان'' خود طے کرتا ہے۔

دوسری جانب بی سی سی بی کے غیرجانبدار پینل کی جانب سے سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کو کلیئر قرار دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، بورڈ کی رائے تحقیقاتی رپورٹ پر2 حصوں میں منقسم ہوگئی، ورکنگ کمیٹی کے اتوار کے اجلاس میں معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دہلی پولیس نے آئی پی ایل فکسنگ کے تمام تانے بانے انڈر ورلڈ سے ملادیے، دعویٰ کیا گیا کہ بھارت کو انتہائی مطلوب ایک ''ڈان'' ہی آئی پی ایل میچز کیلیے بیٹنگ ریٹس سیٹ کیا کرتا ہے۔

پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے بکیز انڈر ورلڈ کی معلومات پر انحصار کرتے اور اکثر یہ درست بھی ثابت ہوتیں، البتہ ہر بار ایسا نہیں ہوتا اورکسی غلط ٹیم کو فاتح قرار دے دیا جاتا، کچھ خاص بکیز کو اصل معلومات ہوتیں اور وہ دوسری ٹیم پر داؤ کھیلتے، دونوں صورتوں میں فائدہ اس گروہ کو ہی ہوتا ہے۔



پولیس کے مطابق اس سارے کھیل میں'ڈاکٹر' اور 'ماسٹر' کے کوڈ نام استعمال کرنے والے 2 افراد کا کردار اہم ہے، یہ چارج شیٹ آئندہ ہفتے پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے فکسنگ تحقیقات کیلیے 2 سابق ججز پر جیارام چھٹا اور آر بالاسبرامنیم نے مبینہ طور سری نواسن کے داماد اور چنئی سپرکنگز کے مالک گروناتھ میاپن کو کلیئر قرار دے دیا، اس سے نواسن کے دوبارہ کرکٹ انتظامات سنبھالنے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بی سی سی آئی آفیشلز اس رپورٹ پر منقسم دکھائی دیتے ہیں،اتوار کو کولکتہ میں ہونے والی بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں