ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا

ایران امریکا میں 2 ارب ڈالرز کے اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے کارروائی آگے بڑھا سکتا ہے، عالمی عدالت انصاف


ویب ڈیسک February 14, 2019
امریکا نے ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پر حملے کا الزام لگایا تھا۔ فوٹو : فائل

ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا جب کہ عدالت نے امریکی موقف کو مسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف منجمد اثاثوں کے حوالے سے مقدمہ جیت لیا جب کہ عدالت نے امریکی موقف کو مسترد کردیا ہے۔

عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے ایران امریکا میں اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے کارروائی آگے بڑھا سکتا ہے، فیصلے کے بعد ایران 2 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں کیلئے کیس آگے بڑھائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پر حملے کا الزام لگایا تھا، امریکا کا موقف تھا کہ ایران بین الاقوامی دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے جس کے بعد امریکی عدالت نے 2016 میں ایران کے 2 ارب ڈالرز کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |