کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ 200 ارب روپے مختص

منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو خود مختار اور بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔


ویب ڈیسک February 14, 2019
منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو خود مختار اور بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے 'کامیاب جوان' پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 10 لاکھ نوجوانوں کو خود مختار اور بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے دس لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے اور نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہو رہا ہے، نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |