نوشہرہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے


ویب ڈیسک February 14, 2019
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو : فائل

MILAN: گڑھی پیغام شاہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

نوشہرہ کے علاقے گڑھی پیغام شاہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سید علیم شاہ گھر کا سربراہ، ہادیہ زوجہ سید علیم شاہ، بیٹا فرمان اور کاشف جب کہ بیٹی ندا نور شامل ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے جب کہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں