ہری پور میں کمرے میں گیس بھرنے سے دلہن جاں بحق

دولہے کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد بھجوا دیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 14, 2019
دولہے کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد بھجوا دیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

بلڈھیر میں کمرے میں گیس بھرنے سے دلہن جاں بحق جب کہ دلہا کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور کے علاقے بلڈھیر میں کمرے میں گیس بھرنے سے دلہن جاں بحق جب کہ دلہا کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دولہے کی حالت مزید بگڑنے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ جوڑے کی 3 روز قبل شادی ہوئی تھی اور کمرے میں گیس بھرنے کے باعث واقعہ پیش آیا، دلہن کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں