صدارتی انتخاب سینیٹ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس کل ہوں گے
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایوانوں کو صدارتی الیکشن کا پولنگ اسٹیشن بنانے کیلیے قرارداد کے ذریعے اجازت لی جائے گی
LONDON:
صدارتی انتخاب کے سلسلے میں قومی اسمبلی سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس کل ہوں گے۔
منگل 30 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کیلیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس (کل ) 29جولائی کو ہونگے جن میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایوانوں کو صدارتی الیکشن کا پولنگ اسٹیشن بنانے کیلیے قرارداد کے ذریعے اجازت لی جائے گی ۔ دریں اثنا وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس بھی (کل)29 جولائی کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے ۔
اجلاس میں ن لیگ کے صداتی امیدوار ممنون حسین کی کامیابی کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں تمام ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے تمام ارکان سے ٹیلی فون پر رابطے قائم کیے ہیں جبکہ سعودی عرب اور دیگر ممالک میں نجی دوروں پر گئے ہوئے ارکان کو 28جولائی تک وطن واپس آنے کی ہدایت بھی دیدی گئی۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے امیدوار جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دلانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ عمران خان نے تمام ارکان اسمبلی کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔