چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کے خلاف دوبارہ نیب تحقیقات کی منظوری

حنا ربانی کھر،صدیق الفاروق اوربیرسٹر عابد وحید شیخ، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کے سی ای او کیخلاف انکوائریوں کی منظوری


ویب ڈیسک February 14, 2019
ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 13 انکوائریوں اور بدعنوانی کے 3 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف دوبارہ تحقیقات کی منظوری دیدی۔

نیب اعلامیےکے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 13 انکوائریوں اور بدعنوانی کے 3 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں حنا ربانی کھر،صدیق الفاروق اوربیرسٹر عابد وحید شیخ، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کے سی ای او،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے افسران،منور بزدار،عبدالمجید ایکسiئن،علی احمد لنڈو، ڈاکٹر محمد التمش، بھائی خان لاکھو، سیف اللہ مگسی، شفقت واڈو اور دیگر کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری برادران نیب کے سامنے پیش ہوگئے

ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی و دیگر کے معاملے کو مزید قانونی کارروائی کے لئے مذہبی امور کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سابق سیکرٹری وزارت پانی وبجلی شاہد رفیع ودیگر کی کوئٹہ سے اسلام آباد بدعنوانی ریفرنس منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

اجلاس میں سابق ایکسیئن ہالہ ڈویژن محکمہ آبپاشی عاشق علی لکھن ودیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی،ملزمان پر مبینہ طور پینے کاصاف پانی سب کے لئے منصوبے کے لئے مختص فنڈز میں خرد برد کرنے کاالزام ہے۔

اسی طرح لبنی صلاح الدین،چائنہ انٹرنیشنل واٹر اینڈ الیکٹرک کارپوریشن کے خلاف تحقیقات چیف سیکرٹری سندھ کو ارسال کردی گئیں، فاٹا ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کے افسروں و دیگر کیخلاف انکوائری چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے سپرد کی گئی ہیں۔

اجلاس میں سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اورنگزیب ودیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی،بدعنوانی سے قومی خزانے کو 408.32ملین روپے کانقصان پہنچا۔

نیب اعلامیہ میں بتایا گیا کہ محمد ولی خاصخیلی،گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسروں، ٹی ایم کے شوگرملز کراچی،کے پی ٹی آفیسرزسوسائٹی اورنورمحمد لغاری کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں