نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی ناسازی طبیعت کے سبب میڈیکل بورڈ نے انہیں جناح اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے نواز شریف کی اسپتال منتقلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جب کہ محکمہ صحت، جیل خانہ جات، حکام، پنجاب پولیس، سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
جناح اسپتال کے اطراف میں سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے، پولیس کی اضافی نفری کو طلب کرکے چیکنگ اور نگرانی کے عمل کو سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے نواز شریف کی اسپتال منتقلی سے متعلق سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، اسپتال میں تین شفٹوں میں اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ایک ڈی ایس پی، دو انسپکٹر اور 80 اہلکار ایک شفٹ میں تعینات ہوں گے، ایلیٹ فورس اور سادہ لباس میں الگ الگ نفری تعینات ہوگی۔
دریں اثنا آئی جی جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ 6 بجے قیدیوں کی گنتی مکمل کرنے کے بعد کسی قیدی کو جیل سے باہر ہسپتال میں منتقل نہیں کرسکتے، نواز شریف کو صبح کس وقت منتقل کرنا ہے اس کا فیصلہ حکومت کرے گی۔