برطانوی اخبار نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز مشکوک قرار دے دی تحقیقات شروع

سٹے بازی کرنے والی ایک کمپنی نے تیسرے میچ کے ٹائی ہونے پرایک بڑی رقم کی داؤ پر لگائی تھی۔ ڈیلی میل کا دعویٰ

سیریزکے پانچویں میچ میں اننگز کے آخری اوور کی پانچویں بال پر پاکستان کی کامیابی کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی حالیہ ون ڈے سیریز کے تیسرے اور پانچویں ون ڈے مشکوک ہونے کے باعث آئی سی سی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیسرے ون ڈے میں ناصر جمشید اور احمد شہزاد کا پہلے پانچ اوورز میں صرف 15 رنز بنانا اسے مشکوک بناتا ہے اس کے علاوہ میچ میں وہاب ریاض کے آخری اوور میں چودہ رنز بننا اورعمر اکمل کی جانب سے رن آؤٹ کا موقع ضائع ہونے کے باعث میچ ٹائی ہوجانا مزید شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، اس کے علاوہ سیریزکے پانچویں میچ میں گرین شرٹس کے اوپنرز کی جانب سے سلو رن ریٹ کے باوجود اننگز کے آخری اوور کی پانچویں بال پر پاکستان کی کامیابی کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔

اخبار نے دعوٰی کیا ہےکہ انٹر نیٹ کے ذریعے قانونی طور پر سٹے بازی کرنے والی ایک کمپنی نے دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے میچ کے ٹائی ہونے پرایک بڑی رقم کی شرط لگا رکھی گئی تھی۔ ون ڈے سیریز میں پیدا ہونے والے شکوک کے پیش نظر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے اس معاملےکی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جو وہاب ریاض اور عمر اکمل سے پوچھ گچھ کرے گا۔
Load Next Story