محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی حکام لاعلم
پانڈے جی کمال کرتے ہو، ویب سائٹ کو محفوظ بناؤ، ہمیں اور کتنی بار اسے ہیک کرنا پڑے گی، ہیکرز کا پیغام
BARCELONA:
تعلقات عامہ پنجاب حکومت کی ویٹ سائٹ کو ہیکرز کی جانب سے ہیک کرلیا گیا ہے۔
محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی ویب سائٹ کو آئی ایم ایم آئی نامی گروپ کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے، ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر پیغام دیا گیاہے کہ پانڈے جی کمال کرتے ہو، ویب سائٹ کو محفوظ بناؤ، ہمیں اور کتنی بار اسے ہیک کرنا پڑے گی، دوسری جانب محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے حکام اپنے محکمے کے سرکاری ویب سائٹ کے ہیک ہونے کے حوالے سے لاعلم تھے۔
واضح رہے کہ تعلقات عامہ پنجاب کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی مصروفیات کے بارے تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں لیکن ویب سائٹ ہیک ہونے سے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی مصروفیات کے حوالےسے تمام خبریں تعطل کا شکار ہوگئی ہیں۔