آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ بھارتی بورڈ نے گروناتھ میاپن اور راج کندرا کو بری کردیا

راج کندرا اور گرو ناتھ میاپن کے خلاف کسی بھی قسم کے ثبوت نہیں ملے اس لئے انہیں بری قرار دیا جارہا ہے، بی سی سی آئی

گروناتھ میاپن اور راج کندرا نے آئی پی ایل میں سٹے بازی کا اعتراف بھی کیا تھا۔ فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں چنئی سپر کنگز کے سربراہ گرو ناتھ میااپن اور راجستھان رائلز کے راج کندرا کو بری کردیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل کرپشن کی تحقیقات کے بعد راج کندرا اور گروناتھ میاپن کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران راج کندرا اور گرو ناتھ میاپن کے خلاف کسی بھی قسم کے ثبوت نہیں ملے، اس لئے انہیں تمام الزامات سے بری قرار دیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ گروناتھ میاپان بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کے داماد اور چنئی سپر کنگز کے سی ای او ہیں جبکہ راج کندرا بھارتی ادارکارہ کے شوہر اور راجستھان رائلز کے شریک مالک ہیں، دونوں افراد کے نام اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران سامنے آئے تھے جس کے بعد بھارتی بورڈ نے ان کی رکنیت معطل کردی تھی۔
Load Next Story