فرانس میں ایک نمائش سے 4 کروڑ یوروز مالیت کے زیورات چوری
چور مسلح تھا اور بڑی آسانی سے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو چکما دے کر چوری کئے ہوئے زیورات لے اڑا۔
MUMBAI:
فرانس کے شہر کینس میں ایک نمائش کے دوران 4 کروڑ یوروز مالیت کے زیورات چوری کر لئے گئے۔
حکام کے مطابق کینز میں واقع کارلٹن ہوٹل میں ایک نمائش جاری تھی جس میں صبح سویرے چوری کی گئی، چور مسلح تھا اور بڑی آسانی سے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو چکما دے کر چوری کئے ہوئے زیورات سے بھرا بریف کیس لے اڑا، کارلٹن ہوٹل کے حکام نے واقعے کے حوالے سے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔ اس سے قبل بھی رواں سال مئی میں کینز فلم فیسٹیول کے دوران ہوٹل میں سوئس جیولر کمپنی چوپرڈ کی ملازمہ کے کمرے سے ایک کروڑ 4 لاکھ ڈالر مالیت کے زیوارت چوری کئے گئے تھے جو فلم فسیٹیول میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو پہننے کے لئے ڈیزائن کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ فرانس کی تاریخ میں یہ چوری کا کافی بڑا واقعہ ہے، اس سے قبل 2008 میں 3 چور پیرس میں جاری ایک نمائش سے 8 کروڑ 50 لاکھ یوروز کی مالیت کے زیورات چوری کر کے بھاگ گئے تھے ۔