ایوان صدر کا ریموٹ کنٹرول نواز شریف کے ہاتھ میں ہو گا شرجيل ميمن

ممنون حسين نئے رفيق تارڈ بننے جارہے ہيں اور ايوان صدر كا ريموٹ كنڑول نواز شريف كے ہاتھ ميں ہوگا، شرجیل میمن


ویب ڈیسک July 28, 2013
شرجيل ميمن نے كہا کہ ممنون حسين نئے رفيق تارڈ بننے جارہے ہيں اور ايوان صدر كا ريموٹ كنڑول نواز شريف كے ہاتھ ميں ہوگا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سندھ كے وزير اطلاعات شرجيل انعام ميمن نے كہا ہے كہ نواز شريف كو صدر مملكت كے لئے سياسی سوچ ركھنے والا نہيں بلکہ جی حضوی کرنے والا شخص چاہیئے۔

شرجيل ميمن نے كہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا صدر چاہیئے اور ايوان صدر كا ريموٹ كنڑول نواز شريف كے ہاتھ ميں ہوگا، ممنون حسين نئے رفيق تارڈ بننے جارہے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ پيپلزپارٹی كے اركان سندھ اسمبلی 30جولائی كو اسمبلی كے اجلاس كا مکمل بائيكاٹ كريں گے۔ شرجيل ميمن نے كہا كہ پيپلزپارٹی كے بائيكاٹ كی وجہ سپريم كورٹ كا يكطرفہ اور غيرذمہ دارنہ فيصلہ ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی صدارتی انتخابات اگست کے پہلے ہفتے کرانے کی خواہشمند تھی جب کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات کے لئے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی گئی جس پر پیپلز پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔