ڈرون حملے اپنی ہی سرزمین سے کیے جارہے ہیں احتجاج کیسا نواز شریف

اقتدار میں آکر وہیں سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرینگے جہاں انھیں چھوڑا تھا،جدہ میں صحافیوں سے گفتگو


Online/Monitoring Desk August 24, 2012
جدہ:ن لیگ کے صدر نوازشریف مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ثناء

RIYADH: مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی کے ساتھ انتخابی اتحاد سے پہلے اپنی سیاسی طاقت کا اندازہ لگائیں گے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ڈرون حملوں پر کیسا احتجاج ، یہ حملے تو پاکستان کی ہی سرزمین سے کیے جا رہے ہیں اور ان کے ہم خود ہی ذمے دار ہیں ، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل کی بنیادی وجہ توانائی کا بحران ہے، اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اتحاد کی بات قبل از وقت ہو گی، کیونکہ ماضی کے انتخابی اتحاد کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔آن لائن کے مطابق میاں نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میںتوانائی کا کوئی بحران نہیں تھا بلکہ ہم ہندوستان کو بجلی ایکسپورٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے مگر بعد میں عوام کو توانائی سمیت ہر قسم کے بحرانوں میں الجھا دیا گیا ہے، ہماری ترجیحی پالیسی ہوگی کہ تین ای یعنی اکنامی ، انرجی اور ایجوکیشن کوبحال کیا جائے، جو ملکی معیشت کے استحکام کیلیے بے حد ضروری ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں مسائل کی بنیادی وجہ توانائی کا بحران ہے جسے حکومت کو ترجیحی بنیادپر حل کرنا چاہیے تھا مگر افسوس کہ حکومت نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی اور ساڑھے4 برس گزار دیے ہم نے اپنے دور میں توانائی کے حوالے سے متعدد منصوبوں پر کام کیا جن میں غازی بروتھا ڈیم ،چیچوں کی ملیاں پروجیکٹ جو بعد ازاں کھٹائی میں پڑگیا اس کے علاوہ منگلا ڈیم کی گنجائش میں اضافہ ہمارے دور میں کیا گیا تھا اب عوام توانائی دہشت گردی ، بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمراں تفریحات میں مصروف ہیں، ان کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں جبکہ ہم عوام کے مسائل سے اچھی طرح واقف اور انھیں حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہمارے پاس بہترین افراد کی ٹیم ہے، آئندہ انتخابات کے حوالے سے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ انتخابات صاف و شفاف ہوں گے کیونکہ پاکستان میں پہلی بار نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے جو آئینی ترمیم کی گئی وہ مثالی ہے ، ترمیم کے تحت چیف الیکشن کمشنر کا تقرر حکومت اور حزب اختلاف کی مرضی سے کیا جائیگا ،موجودہ الیکشن کمشنر کے بارے میں سب کی رائے اچھی ہے جسے دیکھتے ہوئے کہاجا سکتا ہے کہ آئندہ انتخابات بہتر ہونگے ، نواز شریف نے مزید کہا کہ اگر کوئی پارٹی لیڈر گالی گلوچ کی سیاست کر رہا ہے تو ہمارا اس کو یہی کہنا ہے کہ اس قسم کی سیاست متروک ہوچکی ہے جسے عوام نے مستردکردیا ہے اگر ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں تو وہ خاموش رہیں ، زکوٰۃ خیرات کے پیسے کو جائز جگہ استعمال کریں جہاں اس کا اصل مصرف ہے۔

آئی ایم ایف سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کر لیا تھا مگر بعد کی آمر حکومت اور موجودہ حکمرانوں نے اسے دوبارہ ہم پر مسلط کر دیا ہے، فوجی حکومتوں نے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچایا اگر پاکستان میں مارشل لا نہیں لگتے اور جمہوریت کا تسلسل رہتا تو اس وقت ملک کے حالات بہت مختلف ہوتے جس موٹر وے کا آغاز ہم نے لاہور سے اسلام آباد تک کیلیے کیا تھا اسک ا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تھا کیونکہ ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں سڑکوں کا نیٹ ورک بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس پر بعد کی حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دی آئندہ اقتدار میں آکر ہم وہیں سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں گے جہاں سے انھیں چھوڑا تھا۔

ڈرون حملوں کے سوال پر سربراہ مسلم لیگ نے کہا ڈرون حملوں کے ذمے دار ہم خود ہیں ہماری ہی سرزمین سے یہ حملے کیے جا رہے ہیں اور حکمراں اغیار کی تعریف میں ربط اللسان ہیں اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کون کس حد تک کس سے مخلص ہے انھو ںنے مزید کہا اس وقت حکومتی اتحاد میں جو شامل ہیں وہ کل کے دشمن اور قاتل و مقتول تھے جن کا کوئی مثبت ایجنڈا نہیں عوام کو بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا اور ملکی و قومی مفاد کو مقدم رکھناہو گا، نواز شریف نے مزید کہا کہ سندھ میں بھی حالات تبدیل ہو رہے ہیں جہاں سندھی قوم پرست پارٹی نے ہم سے اتحاد کیا ہے جو ہماری پارٹی کی مقبولیت کی واضح دلیل ہے۔

کشمیر کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ کشمیر پر ہماری پالیس واضح ہے ہم کسی قیمت پر پاکستا ن کی شہہ رگ کا سودا نہیں کرسکتے، نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جمعرات کی شب پاکستان روانہ ہوگئے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے ذمہ دار ہم خود ہیں، یہ حملے ہماری ہی سرزمین سے ہو رہے ہیں ، الیکشن میں کسی کے ساتھ انتخابی اتحاد سے پہلے اپنی سیاسی طاقت کا اندازہ لگائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ڈرون حملوں پر کیسا احتجاج ، یہ حملے تو پاکستان کی ہی سرزمین سے کئے جا رہے ہیں ، اور انکے ہم خود ہی ذمہ دار ہیں ۔ پاکستان میں مسائل کی بنیادی وجہ توانائی کا بحران ہے، اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اتحاد کی بات قبل از وقت ہو گی، کیونکہ ماضی کے انتخابی اتحاد کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔کسی بھی انتخابی اتحاد سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ پہلی بار نگران سیٹ اپ کے حوالے سے جو آئینی ترامیم کی گئیں ، وہ مثالی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں