پی سی بی نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کےدوران فکسنگ کے الزامات پر آئی سی سی سے رابطہ کر لیا

برطانوی اخبار کے الزامات غلط ثابت ہوئے تو کرکٹ بورڈ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کرسکتا ہے، پی سی بی اہلکار


Fawad Hussain July 28, 2013
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی حالیہ ون ڈے سیریز کے تیسرے اور پانچویں ون ڈے مشکوک ہونے کے باعث آئی سی سی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ برطانوی اخبار۔ فوٹو: ڈبلیو آئی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانوی اخبار کی جانب سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی ایک روزہ کرکٹ سیریز کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کر لیا ہے۔


نمائندہ ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے ایک پی سی بی اہلکار نے بتایا کہ بورڈ نے کرپشن کے حوالے سخت پالیسی اپنا رکھی ہے اور دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میچ فکسکنگ کے الزامات پر بورڈ کو شدید تشویش ہے اس لیے آئی سی سی سے بھی رابط کر لیا گیا ہے۔ پی سی بی اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ اگر برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات غلط ثابت ہوئے تو بورڈ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کرسکتا ہے، بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ بیان بھی جلد جاری کردیا جائے گا جب کہ امید ہے کہ آئی سی سی بھی میڈیا کو اپنا خصوصی بیان جاری کرے گے۔


واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی حالیہ ون ڈے سیریز کے تیسرے اور پانچویں ون ڈے مشکوک ہونے کے باعث آئی سی سی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں