وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی پہنچ گئے
وزیر خارجہ کی میونخ میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات متوقع ہے
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عالمی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی پہنچ گئے۔ میونخ ہوائی اڈے پرپاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا، وزیر خارجہ میونخ میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دورہ جرمنی کے دوران وزیر خارجہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
وزیر خارجہ کی میونخ میں 19 امریکی پارلیمینٹیرینزسے ملاقات ہوگی اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی روس، کینیڈا، جرمنی اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔