راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلیے نظرثانی درخواست دائر کردی

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں انصاف کے تقاضوں کو نظر اندازکیا، راؤ انوار کا موقف


Numainda Express February 15, 2019
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں انصاف کے تقاضوں کو نظر اندازکیا، راؤ انوار کا موقف۔ فوٹو: فائل

راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلیے نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے۔

راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 10 جنوری کے حکم نامے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں راؤ انوار نے موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں انصاف کے تقاضوں کو نظر اندازکیا، ایف آئی آر کا اندراج یا زیر التوا مقدمہ نقل حرکت کے حق ختم نہیں کر سکتا، عدالت کے عبوری حکم میں قانونی نکات کو مد نظر نہیں رکھا گیا جس سے ٹرائل کورٹ میں شفاف ٹرائل کے حق کا تحفظ نہیں ہوگا، عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے والی درخواست میں کئی پہلوؤں کو نظر انداز کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں