شاہی وفد کی آمد پر سیکیورٹی انتظامات پاک فوج کے سپرد

شاہی طیارہ پاکستانی لڑاکا طیاروں کے حصار میں رہیگا،12 ہزار افسر و اہلکار ڈیوٹی دیں گے


شاہی طیارہ پاکستانی لڑاکا طیاروں کے حصار میں رہیگا،12 ہزار افسر و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ فوٹو: فائل

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان آمد کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کر دی گئی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی انتظامات پاک فوج کے سپرد کردیئے گئے ہیں، پاک فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 12 ہزار افسر و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، پاکستان ایئر فورس کے جہازوں سے فضائی نگرانی ایئر ڈیفنس کرے گی، سکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کے لیے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

سعودی ولی عہد کا طیارہ لینڈنگ تک پاکستانی لڑاکا طیاروں کے حصار میں رہے گا،جڑواں شہروں میں رات گئے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا ،دورے کے پیش نظر ایمبولینسز اور میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹیاں سرانجام دے گا، ولی عہد کی آمد کے وقت استقبال کے دوران ڈھائی سے 3 ہزار کبوتروں کو آزاد فضاء میں چھوڑا جائے گا ، حکام کے لیے 3 ہزار کبوتر جمع کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ انتظامیہ نے ماتحت اداروں کو کبوتر اکھٹے کرنے کا ٹاسک دیدیا، اس سے پہلے بھی استقبال کے دوران کبوتر فضاوں میں چھوڑے جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ کبوتروں کی تعداد زیادہ ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا چھ رکنی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان سے بھارت روانہ ہو گیا ہے، وفد نے پاکستان میں محمد بن سلمان کی سیکیورٹی اور رہائش گاہ کا جائزہ لیا،سعودی ولی عہد کیلیے پاکستانی حکومت کے انتظامات پر وفد نے اطمینان کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |