پاکستان اوربھارت ایک دوسرے کیلیے کام کررہے ہیں میراکمار

پرامن تعلقات چاہتے ہیں،اسپیکرلوک سبھاکا پارلیمنٹرین کے ڈائیلاگ سے خطاب


Online August 24, 2012
نئی دہلی: پاک بھارت ارکان پارلیمنٹرین کی سطح پررابطوں کو فروغ دینے کیلیے ڈائیلاگ کے چوتھے مرحلے میں خرم دستگیر خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

پاک، بھارت ارکان پارلیمنٹرین کی سطح پررابطوں کو فروغ دینے کیلیے ڈائیلاگ کا چوتھا رائونڈ جمعرات کوشروع ہوا۔اس موقع پرلوک سبھاکی اسپیکر میراکمار کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند ہے کہ بھارت اور پاکستان ایسے پڑوسی ہیںجوایک دوسرے کے مفاد کیلیے کام کررہے ہیں۔

بھارتی پارلیمنٹ عوام کی ان جذبات کی صحیح عکاس ہے جو پاکستان کے ساتھ مضبوط اور پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ اس موقع پرارکان پارلیمنٹ نے ویزا،میڈیا کے کردار، تعلیم اور مقامی حکومت کے موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔آج صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور ارکان پارلیمنٹ کے درمیان رابطوں سے متعلق گفتگوکی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |