خيبر ايجنسی میں ايک سالہ بچی ميں پوليو وائرس كی تصديق

فاٹا کے کئی علاقوں ميں بھی سيكيورٹی خدشات كے باعث يہ مہم بالكل ختم ہوكر رہ گئی ہے۔


Numainda Express July 28, 2013
فاٹا کے کئی علاقوں ميں بھی سيكيورٹی خدشات كے باعث يہ مہم بالكل ختم ہوكر رہ گئی ہے۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

خيبر ايجنسی كی تحصيل باڑہ ميں ايک سالہ بچی مريم ميں پوليو وائرس كی تصديق ہوئی ہے جس کے بعد خيبرايجنسی ميں پوليو سے متاثرہ بچوں كی تعداد 13ہو گئی۔

پشاور كے نواحی علاقوں سميت صوبے كے ديگر اضلاع كے مختلف علاقوں ميں پوليو كے قطرے پلانے والی ٹيموں پر پے در پے حملوں كے باعث ان علاقوں ميں پوليو بچائو مہم بہتر طريقے سے مكمل نہيں كی جارہی جس کے باعث کئی بچے پولیو کی خوارک سے محروم رہ جاتے ہیں۔ دوسری جانب فاٹا کے کئی علاقوں ميں بھی سيكيورٹی خدشات كے باعث يہ مہم بالكل ختم ہوكر رہ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں