پانی کا بحران شہری مین لائن سے خود کنکشن لینے لگے

علاقوں سے گزرنے والی فراہمی آب کی بڑی لائنوں سے گلیوں میں کنکشن لیے جارہے ہیں۔


Staff Reporter February 15, 2019
نارتھ کراچی یو پی سوسائٹی اور مسلم ٹاؤن میں کھلے عام غیر قانونی پانی کے کنکشن دینے کا کاروبار جاری۔ فوٹو: فائل

شہر کے کئی علاقوں میں بااثر افراد پانی کے غیر قانونی کنکشن لینے لگے۔

کراچی کے مختلف عاقوں میں پا نی کی فراہمی شد ید متاثر ہے جس کی وجہ سے شہر یو ں کو شد ید مشکلات کاسامنا کر نا پڑرہا ہے ،پانی کے بحرانی صورتحال میں پا نی چو ری کر نے والی ما فیا سرگرم ہے لیکن واٹر بورڈ کی جانب سے ما فیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

نارتھ کراچی یو پی سوسائٹی اور مسلم ٹاؤن میں کھلے عام غیر قانونی پانی کے کنکشن لیے جارہے ہیں ما فیا نے سڑکیں کھود کر غیر قانونی طور کنکشن لے رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نا رتھ کر اچی کے مختلف سیکٹرز میں پانی کے غیرقانونی کنکشن لیے جارہے ہیں جس پر علاقہ مکینوں میں اشتعال پایا جاتا ہے ،مکینوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے ،15،15 دن بعد پا نی آتا ہے اور اب ہماری لائنوں میں غیر قانونی کنکشن لیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی مزید متاثر ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ علاقائی افسران کی ملی بھگت سے نئے تعمیراتی پر وجیکٹ اور پورشنزکے لیے کنکشن لیے جار ہے ہیں جس سے نار تھ کر اچی مختلف سیکٹرز میں پا نی کی فر اہمی مزید متاثر ہو جا ئے گی۔

تمام صورتحال پر اب تک واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کو ئی کاررو ائی نہیں کی گئی ہے اور غیر قانونی کنکشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،گلشن اقبال بلاک تیر ہ ڈی میں غیر قانونی طور پر کنکشن لیے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |