
ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کی ایڈیشنل سیشن عدالت میں پاکستانی نژاد اطالوی خاتون ثناء چیمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج گجرات امیر مختار گوندل نے تھانہ کُنجاہ کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنایا اورثناء چیمہ قتل کیس کے تمام ملزمان کو 11 ماہ بعد بری کردیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ثناء چیمہ کی موت قتل ثابت، والد سمیت 3 ملزم گرفتار
مقدمہ میں نامزد مقتولہ کا والد غلام مصطفیٰ چیمہ، چچا مظہر چیمہ اور بھائی عدنان چیمہ بری ہوگئے، عدالت نے پولیس گواہان کی بیانات کی روشنی میں ثنا کے والد، والدہ، بھائی اورچچا کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ثنا چیمہ معاملہ؛ پولیس نے قبر کشائی کرکے نمونے حاصل کرلیے
کیس کا پس منظر
26 سالہ اطالوی خاتون ثناء چیمہ کو گجرات کے نواحی گاؤں منگووال میں 18 اپریل 2018ء کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا تھا، ثناء چیمہ کے قتل کیس کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ اطالوی میڈیا میں خبریں نشر ہونے پر 24 اپریل کو پولیس نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ قبر کشائی کے بعد فرانزک رپورٹ میں بھی مقتولہ ثناء کی ہلاکت گلا دبانے سے بتائی گئی تھی۔ دوران تفتیش سابق ڈی پی او نے مقتولہ کو اس کے باپ اور بھائی کی جانب سے غیرت کے نام پر قتل کرنے کا انکشاف کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔