جعلی اکاؤنٹس کیس آصف زرداری نے ایف آئی اے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

ایک ہی معاملے پردو اداروں کا تحقیقات کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک February 15, 2019
سپریم کورٹ ایف آئی اے اورجے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکنے کا حکم دے : فوٹو: فائل

آصف زرداری نے ایف آئی اے کی تحقیقات جاری رکھنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق آصف زرداری نے ایف آئی اے کی تحقیقات جاری رکھنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں دائرکی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائرکرچکے، جے آئی ٹی کوعدالت نے نیب کی معاونت کرنے کا حکم دیا، عدالتی فیصلے کے بعد بھی ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے، ایف آئی اے نے آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزرابوبکرزرداری کوبھی طلب کیا، ایف آئی اے نے ابوبکر زرداری سے مخصوص بینک اکاؤنٹس بارے پوچھ گچھ کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایک طرف نیب دوسری طرف ایف آئی اے متوازی تحقیقات کررہا ہے، ایک ہی معاملے پر دو اداروں کا تحقیقات کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے جب کہ ایف آئی اے کا تحقیقات جاری رکھنا عدالتی فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں آصف علی زرداری نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ ایف آئی اے اورجے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |