جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو ہندو انتہا پسندوں کا خوف دورہ پاکستان منسوخ

جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو کراچی آرٹس کونسل میں کیفی اعظمی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنا تھی


ویب ڈیسک February 15, 2019
جاوید اخترا ور ان کی اہلیہ کو کیفی اعظمی کے اعزاز میں دی جانےو الی تقریب میں شرکت کرنا تھی فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ شاعر اوراسکرپٹ رائٹر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے کشمیر پلوامہ حملے کے بعد ہندوانتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کردیا۔

جاوید اختر اور اداکارہ شبانہ اعظمی کو 23 اور 24 فروری کو کراچی آرٹس کونسل میں شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

دونوں نے تقریب میں شرکت کی تصدیق بھی کردی تھی تاہم گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ کراچی منسوخ کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نصیرالدین شاہ کو بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے

دورہ منسوخ کرنے کی اطلاع جاوید اختر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دی، جاوید اختر نے لکھا ''کراچی آرٹس کونسل نے مجھے اور شبانہ کو کیفی اعظمی کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی دوروزہ تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا تھا تاہم اب ہم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔''



جاوید اختر کی ٹوئٹ سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے اپنا دورہ کراچی پلوامہ حملے کے بعد بھارتی ہندوانتہا پسندوں کے خوف کی وجہ سے منسوخ کیاہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان، نصیرالدین شاہ اور سدھو کوغدار

واضح رہے کہ بھارت میں مقیم مسلم فنکاروں کو اکثر ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے، اداکار نصیر الدین شاہ، عامر خان اور شاہ رخ خان بھی ہندوانتہا پسندوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں